4 دسمبر 2016 - 14:22
عراق کی عوامی رضاکار فورس کے نئے بریگیڈ کا قیام

عراق کی عوامی رضاکار فورس نے جنوبی موصل کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے نیا بریگیڈ قائم کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیاسی اور پارلیمانی ذرائع کے مطابق، ساؤتھ موصل بریگیڈ کو القیارہ سے موصل تک کے علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کا مشن سونپا گیا ہے۔

عراقی رکن پارلیمنٹ احمد الجبوری نے کہا ہے کہ ساوتھ موصل بریگیڈ میں چار ہزارجوان شامل ہوں گے اور یہ بریگیڈ پولیس اور فوج کی ہم آہنگی کے ساتھ علاقے میں جاری کارروائیوں میں حصہ لےگا۔
گزشتہ ہفتے عراقی پارلیمنٹ کے دوسو آٹھ میں سے ایک سو ستر ارکان نے عوامی رضاکار فورس کو باضابطہ فوج میں تبدیل کرنے کا بل پاس کیا تھا۔
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے سترہ اکتوبر دوہزار سولہ کو موصل کی آزادی کے لیے بڑے فوجی آپریشن کا حکم دیا تھا جس میں عراق کی عوامی رضاکار فورس سمیت مسلح افواج کے ساٹھ ہزار اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

.......

/169